ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کے بعض مٹھوں کے سربراہ یوگی آدتیہ ناتھ کے نقش قدم پر ،وزارت اعلیٰ کے لالچ میں مٹھوں کے سربراہ چناؤ لڑیں گے

ریاست کے بعض مٹھوں کے سربراہ یوگی آدتیہ ناتھ کے نقش قدم پر ،وزارت اعلیٰ کے لالچ میں مٹھوں کے سربراہ چناؤ لڑیں گے

Tue, 31 Oct 2017 11:54:28    S.O. News Service

بنگلورو،30؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) اتر پردیش میں گورکھ ناتھ مٹھ کے سربراہ یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلیٰ بنانے کے کامیاب تجربہ کے بعد کرناٹک میں بھی فرقہ وارانہ بنیاد پر نئی صف بندی کی شروعات کا اشارہ دیتے ہوئے بی جے پی کی مرکزی قیادت نے ریاست کے چند نامور مٹھوں سے وابستہ سربراہوں کو انتخابی دوڑ میں حصہ لینے کیلئے راضی کرلیا ہے اور بعض مٹھوں کے سربراہوں نے بی جے پی ٹکٹ پر انتخاب لڑنے پر رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔ اگلے انتخابات کو فرقہ وارانہ صف بندی اور تعصب کی فضا ء میں لڑنے کیلئے پوری طرح کمر بستہ بی جے پی بھی مختلف مٹھوں کے سربراہوں کو انتخابی ٹکٹ دینے کوشاں نظر آرہی ہے۔ یہاں کے مٹھوں کے سربراہوں کو یہ خوش فہمی ہوگئی ہے کہ جس طرح اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کو اچانک وزیر اعلیٰ بنایا گیا ، انہی خطوط پر اگر انتخابات میں کامیاب ہوکر آئیں گے تو انہیں بھی حکومت کی قیادت کا موقع مل سکتا ہے۔ آنے والے انتخابات میں بی جے پی کو 150 سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کے منصوبے میں تعاون کرنے کیلئے چار بڑے مٹھوں کے سربراہوں نے آمادگی کا اظہار کیا ہے، تاہم ریاستی جنتادل (ایس) سے وابستہ مٹھوں بالخصوص وکلیگا فرقہ کے مذہبی رہنماؤں نے ان انتخابات سے اپنے آپ کو دور رکھنے کا اشارہ دیا ہے۔بتایاجاتاہے کہ وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے انتخابات میں اپنے اہندا ووٹ بینک کو کسی بھی حال میں بکھرنے نہ دینے کیلئے جاری جدوجہد کے درمیان بی جے پی اعلیٰ طبقات سے وابستہ افراد کے ووٹروں کو رجھانے میں لگی ہوئی ہے۔ 


Share: